ایم پی آر کالونی اورنگی ٹائون سے ڈکیتی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیا گیا

اتوار 17 جنوری 2021 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) ایم پی آر کالونی اورنگی ٹائون سے ڈکیتی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیزایس ایچ او اورنگی نے دوران گشت ملزمان کو سیکٹر 7-A قبرستان سے گرفتار گیا۔گرفتار ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کیلئے قبرستان میں چھپ کر بیٹھے تھے۔گرفتار ملزمان سے 02 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور موٹرسائیکل نمبری KDU-2402 برآمد۔

(جاری ہے)

ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KDU-2402 شہری سمیع اللہ سے ملزمان مورخہ 11-01-2021 کو اسلحہ کے روز پر چھیں کر فرار ہوئے تھے۔واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 28/2020 تھانہ اورنگی ٹان میں درج ہے۔گرفتار ملزمان فرمان ولد غلام محمد اور واحد نواب ولد گل نواب کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 29/2021 اور 30/2021 درج, مزید تفتیش جاری۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہے۔ ملزم رحمان ولد غلام محمد قبل از ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔مقدمہ الزام نمبر 246/2007 بجرم دفعہ 13-D مقدمہ الزام نمبر 191/2010 بجرم دفعہ 23(i) Aمقدمہ الزام نمبر 84/2017 بجرم دفعہ 6/9C مقدمہ الزام نمبر 106/2020 بجرم دفعہ 392/34

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں