حکومت نے براڈشیٹ کا جرمانہ بھرنے کیلئے پٹرول مہنگا کیا

پہلے غذائی اجناس غائب کی گئیں پھر شدید مہنگائی اور اب پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا حکومت پر الزام

پیر 18 جنوری 2021 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسید اویس شاہ نے کہاہے کہ براڈشیٹ کا 7 ارب روپے کا جرمانہ پورا کرنے کے لیے حکومت نے پیٹرول مہنگا کیا ہے۔ایک بیان میں اویس شاہ نے کہا کہ پہلے غذائی اجناس غائب کی گئیں پھر شدید مہنگائی اور اب پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرول قیمتوں میں اس نوعیت کے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا بھی کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔امتیاز شیخ نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کرکے عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں