علامہ اختر محمدی کی زیر صدارت قرآن و سنہ موومنٹ سندھ کا اجلاس

موجودہ دور میں ہماری مجموعی پستی و معاشی بدحالی کی ایک بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔صوبائی چیئرمین

پیر 18 جنوری 2021 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) قرآن و سنہ موومنٹ سندھ کا باضابطہ طور پر پہلا اجلاس صوبائی چیئرمین علامہ اختر محمدی کی زیر صدارت صوبائی آ فس میں منعقد ہوا۔ جس میں قرآن سنہ موومنٹ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور ملک کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں اسلام و ملک کے استحکام کیلییبھرپور جدو جہد کرنے کا عزم کیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اختر محمدی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ہماری مجموعی پستی و معاشی بدحالی کی ایک بڑی وجہ دین سے دوری ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہم پوری دنیا میں اپنا وقار کھو چکے ہیں، چنانچہ ہمیں اپنا کھویا مقام پانے کیلیے دین اسلام کے بتلائے ہوئے اصولوں کے عین مطابق اب جدوجہد شروع کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ مرکزی چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الہی ظہیر کی قیادت میں ہماری جدوجہد کامیابی کی منزل پر ہی جا کر دم لے گی اور وہ وقت دور نہیں جب ہم دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تمام شرپسند عناصر کو ملیا میٹ کر کے ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل میں کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علامہ مرتضی خان رحمانی، مولانا یوسف سلفی ,حافظ حنیف سلفی، اسلم فاروقی، رانا ایوب راجپوت, سفیان بندھانی, شاہ جہاں بندھانی,مولانا آصف حسین , قاری وسیم ھزاروی , مجیب الرحمن,شوکت چکوالی, سلیم محمدی ,صادق سلفی و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں