کراچی سے شام داعش کو مالی معاونت فراہم کرنیوالا طالب علم گرفتار

گرفتار ملزم عمر خالد این ای ڈی یونی ورسٹی کے فائنل ائیر میں تعلیم حاصل کررہا تھا

پیر 18 جنوری 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بٹ کوائن کے ذریعے کراچی سے شام داعش کو مالی معاونت فراہم کرنے والے این ای ڈی یونی ورسٹی کے طالب علم ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم عمر خالد اب تک لاکھوں روپے شام منتقل کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور انچارج ٹیرر فنانسنگ یونٹ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بیرون ملک دہشت گردوں کو کراچی سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت کے حوالے سے ایک سال سے تفتیش کر رہے تھے، اس دوران حافظ عمر بن خالد کو گرفتار کیا گیا تاہم ناکافی ثبوت ہونے کی وجہ سے ملزم ضمانت پر رہا ہوگیا ، ملزم شام میں داعش کی خواتین کو پیسے بھیج رہے تھے، ملزم عمر خالد نے موبائل فون والا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا،ملزم اس اکاؤ نٹ کے ذریعے لوگوں سے پیسے جمع کرتا تھا، اکاؤنٹ میں جمع ہونے کے بعد یہ پیسے حیدر آباد میں ایک اور اکاؤنٹ میں منتقل کئے جاتے تھے، حیدرآباد میں ملزم ضیاء پیسوں کو ڈالر اور پھر بٹ کوائن میں منتقل کرکے شام منتقل کرتا تھا،ملزمان ایک سال کے اندر ایک ملین روپے سے زائد منتقل کر چکے ہیں ،پولیس کا دعوی ہے کہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جہادی فیملیز فنڈنگ کا مطالبہ کرتی ہیں،رابطوں کیلئے سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے،گرفتار ملزم عمر خالد این ای ڈی یونی ورسٹی کے فائنل ائیر میں تعلیم حاصل کررہا تھا جبکہ ملزم اور اس کے روپوش ساتھیوں کے خلاف ٹیرر فنا نسنگ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے بقیہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی اقدمات کئے جارہے ہیں،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ محمد عمر بن خالد کا ایک دیرینہ دوست سعد کا تعلق القائدہ سے تھا،سعد سے متاثر ہوکر عمر اس جانب آیا تھا،سعد چند برسوں سے غائب ہے،عمر بن خالد کو پہلے بھی حراست میں لے کر تنبیہہ کی گئی تھی،ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں مختلف لوگ رقوم جمع کروا رہے ہیں ،ہوسکتا ہے کہ فنڈنگ لوکل سطح پر بھی کی جارہی ہو،اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ، شام میں لوگوں نے ٹیوٹر اکاؤنٹ بنائے ہوئے ہیں جن کے ذریعے وہ دنیا بھر میں اپیل کرتے ہیں،عمر بن خالد بھی اسی ذریعے فنڈنگ کر رہا تھا ،یہ انٹر نیشنل ٹیرر کے ذمرے میں آتا ہے جرائم پیشہ افراد کو ایسا راستہ مل رہا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں