کراچی ،سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جھلس گئے

پیر 18 جنوری 2021 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) بلدیہ ٹاؤن میں کباڑکے گودام میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ اتحاد ٹاؤن نزد آفریدی چوک کے قریب کباڑ کے گودام میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں گودام میں رکھا پرانا سامان جل گیا جبکہ دو افراد 25 سالہ نیک محمد اور 33 سالہ خیال محمد آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مرشد بعدازاں سول اسپتال کے برنس وراڈ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں