کراچی ، ٹریفک حادثات اور ٹرین کی ٹکر سے خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

پیر 18 جنوری 2021 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ،چلتی ٹرین سے گرکر اور ٹرین کی ٹکر سے ایک خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور اسکول وین الٹ جانے کے نتیجے میں 5 طالب علموں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے رزاق آباد نزد حیسکول پیڑول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک اورا یک نوجوان زخمی ہوگیا،متوفی کی لاش اور مضروب کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا،فوری طور پر متوفی اور مضروب کی شناخت نہیں ہوسکی ان کی عمریں 20 اور 22 برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔

ٹیپو سلطان کے طلاقے شاہراہ فیصل نزد نرسری پل کے تیز رفتارگاڑی نے سڑک پار کرنے والے راہگیر کو ٹکر ماردی اور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا،متوفی کی لاش پولیس نے جناح اسپتال منتقل کی جہاں متوفی کی شناخت 62 سالہ محمد ارشد ولد شاہ زیب خان کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

تیموریہ کے علاقے ناگن چورنگی نزد الحبیب ریسٹورینٹ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ملیر کینٹ کے علاقے لنک روڈ نزد ملیر چیک پوسٹ نمبر6کے قریب راہگیر خاتون کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا اور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا،متوفیہ کی لاش جناح اسپتال لائی گئی،جہاں متوفیہ کی شناخت65 سالہ زینت زوجہ سلطان کے نام سے ہوئی جو قریبی علاقے کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔سکھن کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار25 سالہ اصغر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔

بلوچ کالونی پل کے قریب اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں 5 طالبعلم معمولی زخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ملیر سٹی ریلولے ٹریک پر پیر کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب چلتی ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی،جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ علی اصغر ولد عبدالوہاب کے نام سے ہوئی۔قائد آباد ریلولے ٹریک پر پیر کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ علی اصغر ولد اللہ ڈینو کے نام سے ہوئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں