کلفٹن میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، ملزم نے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی

پیر 18 جنوری 2021 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) کلفٹن میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم نے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی، پولیس اہلکار شہید ہوگیا،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مہلک نشہ آئس اور گاڑی برآمد کرلی،ملزم کے خلاف انسداددہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ کلفٹن وبوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن توحید کمرشل نزد پی ایس او پمپ کے قریب منشیات فروشوں کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا،اطلاع ملنے پر منشیات فروشوں میں کھلبلی مچ گئی اور فرار ہونے کی کوشش کی،ہیڈ محررشفقت کے مطابق چھاپہ رات ڈھائی بجے کے قریب مارا گیا تھا،تاہم منشیات فروش شاہ اسد ولد شاہین پرویز نے گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کانسٹیبل 34 سالہ میر محمد میمن ولد خمیسو خان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اہلکار شدید زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا،تاہم پولیس نے ملزم شاہ اسد کو گرفتارکرکے مذکورہ گاڑی اور 200 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف بحق سرکار مقدمہ الزم نمبر 21/2021 جرم دفعہ 302/353/34 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7ATA کے تحت درج کرلیا، ڈیوٹی منجی ماڈل تھانہ درخشاں وساحل نظر کے مطابق شہید اہلکار کی نماز جنازہ پیر کی شام پانچ بجے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی اور میت تدفین کیلئے آبائی گاؤں دادو روانہ کردی گئی،شہید اہلکار نے سوگوران میں ایک بیوہ اور 2بچوں کو چھوڑا ہے،شہید اہلکار تھانہ درخشاں میں گزشتہ 7 ماہ قبل سے تعینات تھااس سے قبل وہ تھانہ ڈیفنس میں تعینات تھا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں