کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ

ویسٹیج پیپر کی قیمت 30ڈالر اضافے کے ساتھ 140 ڈالر فی ٹن کر دی گئی مگر متعلقہ کمپنی کے کنٹینروں کو 110ڈالر کے حساب سے ہے نکالا گیا،ذرائع

منگل 19 جنوری 2021 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب کراچی کی الجناح ٹریڈنگ کمپنی نے ویسٹیج پیپر کے درجنوں کنٹینر 140 ڈالر کے بجائے 110 ڈالر ٹن کے حساب سے کلیئر کرائے۔ویسٹیج پیپر کی قیمت میں 30 ڈالرفی ٹن کے اضافہ کا ایس ار او دسمبر 2020 میں جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے مطابق ویسٹیج پیپر کی قیمت 110 ڈالر کے بجائے 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 140 ڈالر فی ٹن کر دی گئی مگر متعلقہ کمپنی کے کنٹینروں کو 110 ڈالر کے حساب سے ہے نکالا گیا۔مذکورہ کمپنی ویسٹیج پیپر کے 25سے 30کنٹینرزماہانہ منگواتی ہے، اس حساب سے ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان قومی خزانے کوپہنچایا جارہا ہے ۔ درجنوں کمپنیاں کو اس حساب سے ریٹ لگا کر ان کا مال نکالا جا رہا ہے جبکہ کچھ کو گرین چینل کی سہولت بھی حاصل ہے،جن کے مال کو چیکنگ کے بغیرکلیئر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں