کراچی، زائد بل کیوں بھیجا شہری نے کسٹمر کیئر سینٹر پر حملہ کردیا

عملے کی جانب سے بل کو درست کرنے کے بجائے اس کی قسطیں کرانے پر زور دیا جارہا تھا، حکام کے رویئے سے تنگ ہوکر دفتر میں توڑ پھوڑ کی، شہری

منگل 19 جنوری 2021 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) کراچی کے شہری نے زائد بل بھیجنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے میگا کسٹمرکیئر سینٹر میں توڑ پھوڑ کردی ہے اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ کراچی کے شہری بجلی کے زائد بلوں کے باعث ویسے ہی پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور آئے دن کے اس سے متعلق کوئی خبر منظر عام پر آتی ہے، اب بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کے زائد بلوں نے شہریوں کو چکرادیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی واقعہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے میگا کسٹمر کیئر سینٹر میں رونما ہوا، جہاں ایک مشتعل شہری نے بل درست نہ ہونے پر ایس ایس جی سی کیئر سینٹر کے شیشے توڑ ڈالے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔مشتعل شہری کا موقف تھا کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے گھر کا بل2لاکھ28ہزار روپے بھیجا گیا، متعدد چکر لگانے کے باوجودبل درست نہیں کیا جا رہا تھا، شہری نے بتایاکہ عملے کی جانب سے بل کو درست کرنے کے بجائے اس کی قسطیں کرانے پر زور دیا جارہا تھا، حکام کے رویئے سے تنگ ہوکر دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں