کراچی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر کے اغوا میں ملوث دو اغواکاروں کو گرفتار کرلیا

منگل 19 جنوری 2021 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر کے اغوا میں ملوث دو اغواکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کراچی کے علاقے کورنگی میں کی گئی، ملزمان نے تاجر کو تاوان کے لئے اغوا کیا تھا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان نے بلال نامی تاجر کو گاڑی سمیت اغوا کیا تھا اور اہل خانہ سے مغوی کی رہائی کے لئے پچاس لاکھ تاوان مانگا تھا، ملزمان اہل خانہ سے چار لاکھ روپے تاوان کی رقم وصول کرچکے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران دو اغوا کار گرفتار کرلئے گئے جبکہ پانچ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے تاوان کی مد میں وصول کئے گئے دو لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے اغوا کاروں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ گرفتار اغواکاروں کے خلاف مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، دوران تفتیش اغوا کاروں سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں