سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 25جنوری کو طلب کرلیا گیا

اجلاس5 ماہ بعد طلب کیا گیا ہے، صدارت وزیر اعلی سندھ کریں گے جبکہ چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی رینجرزاوردیگرشریک ہوں گے

بدھ 20 جنوری 2021 12:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 25 جنوری کو طلب کرلیا گیا،سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس5 ماہ بعد طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کریں گے اور اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی رینجرز بھی شریک ہوں گے۔سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر حکمت عملی تیار کی جائے گی جبکہ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر بریفننگ ہوگی۔اجلاس میں جیل ریفارمز،سیف سٹی پراجیکٹ پر بھی بریفننگ دی جائے جبکہ اجلاس میں چینی افراد کی سیکیورٹی کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں