صوبائی سیکرٹری سروسز سعید منگنیجو کی اہلیہ انتقال کرگئیں،وزیراعلی سندھ کا اظہار افسوس

بدھ 20 جنوری 2021 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) صوبائی سیکرٹری سروسز سعید منگنیجو کی اہلیہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ آج(جمعرات)بعد نماز ظہر سکھر ٹائون شپ، سیکٹر 1 کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی سیکرٹری سروسز سعید منگنیجو کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں