کوئلے کی ہینڈلنگ کا ریکارڈ قائم

بدھ 20 جنوری 2021 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل (پی آئی بی ٹی ) نے دسمبر 2020 کے دوران 1.04ملین ٹن کوئلے کی ہینڈلنگ کرکے پاکستان میں کوئلے کی ہینڈلنگ کا ریکارڈ قائم کرلیا۔ دسمبر 2020میں پی آئی بی ٹی پر کی جانے والی کوئلے کی ہینڈلنگ دسمبر2019میں 0.791ملین ٹن سے 32فیصد زائد رہی۔

(جاری ہے)

اس طرح ٹرمینل کے قیام کے بعد سے پہلی مرتبہ کسی ایک مہینے میں کوئلے کی ہینڈلنگ کا حجم ایک ملین ٹن سے زائد رہا جس نے پی آئی بی ٹی کو ملک کا ممتاز بلک ٹرمینل ثابت کردیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے سی ای او شارق صدیقی کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹرمینل کی کارکردگی ہمارے مقاصد کی بھرپور عکاسی کرتی ہے جن میں عالمی سطح کی کارکردگی پر آپریٹ کرنا اور انڈسٹری میں کارگو ہینڈلنگ کے اعلیٰ معیار کی ترویج سرفہرست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی بی ٹی ملک میں کوئلے کی سپلائی چین کا اہم حصہ بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں