مولاناسعید احمد قاسمی کے انتقال پر جما عت اہلسنّت کا اظہار تعزیت

جمعرات 21 جنوری 2021 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی ضلع سائوتھ کے ناظم حضرت مولانا قاری سعید احمد نقشبندی قاسمی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال فر ما گئے ،ان کی نماز جنازہ الیاس مسجد گھانچی پاڑہ نزد حاجی کیمپ علامہ محمد حسین گھانچی کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں میت آبائی علاقے خان پور روانہ کردی گئی ۔

جنازہ میںمولانا شوکت حسین سیالوی،مولانا الیاس ،سید رفیق شاہ،مفتی عبد الصمد ترابی،قاری عالم ،مفتی سجاد مدنی،حافظ عمیر ترابی، علامہ حسینی،غفران احمد ،محمد آصف قادری، عبد اللہ خلصائی ،قاری عمران عالم کے ساتھ کثیر تعداد میں معتقدین و اہل علاقہ بھی شریک تھے ۔ نیز امیر جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،مولانا خلیل الرحمان چشتی،علامہ نسیم احمد صدیقی، علامہ سید عبد القادر شیرازی،سید رفیق شاہ،سید عبد الحق شاہ سیفی،مولانا الطاف قادری،مفتی بلال قادری،مولانا شوکت سیالوی،عبد اللہ میمن،غفران احمد ،مولانا جمیل امینی نے مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا انکی بخشش و مغفرت ،بلندئ درجات اور سوگواروں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ۔مولانا قاری سعید احمد قاسمی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ سوئم و تعزیتی اجتماع آج جمعہ بعد نماز عشاء الیاس مسجد گھانچی پاڑہ میں ہو گا امیر جما عت اہلسنّت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری و دیگر علماء مشائخ بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں