دکھاتے کچھ، دیتے کچھ ہیں، شہری ڈائنرز(شاپ) کیخلاف کورٹ پہنچ گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) دکھاتے کچھ ہیں دیتے کچھ ہیں، شہری نے ڈائنرز(شاپ) کے خلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا،کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں دائر درخواست میں شہری نے موقف اپنایا ہے کہ شہریوں کے ساتھ خصوصی ڈسکاؤنٹ کے نام پر دھوکہ کیا جاتا ہے، ڈائنرز نے لکی مال پر اپنی شاپ کے سامنے 40 فیصد ڈسکاؤنٹ لکھ رکھا تھا،جب خریداری کرنے گئے تو صرف 20 فیصد ڈسکاونٹ دیا جارہا تھا، فلیٹ ڈسکاونٹ کا مطلب دکان کے اندر ہر چیز میں خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائے گا،لیٹ ڈسکاونٹ کے باوجود صرف محدود چیزوں میں ڈسکاونٹ دینا غیر قانونی ہے، لوگوں میں شعور دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے ،ڈسکاونٹ کے نام پر شہریوں کو ٹھگنا بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو نے ڈائنرز سے تحریری جواب طلب لیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں