کراچی، شرافی گوٹھ سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل کر لیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میںگزشتہ روز زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لڑکی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں گزشتہ روز 18 سے 20 سالہ لڑکی کی لاش کا معمہ حل کر لیا، مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

واردات کے الزام میں گرفتار ملزم کی شناخت راشد خان کے نام سے ہوئی ہے۔مقتولہ اور ملزم دونوں ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے تاہم پولیس کے مطابق زیادتی اور قتل کے واقعے میں ایک سے زیادہ افراد ہونے کے امکانات بھی شامل ہیں۔کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں