ڈیڑھ کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا کراچی سے ملتان منتقلی کی کوشش ناکام

غیر ملکی اسمگل شدہ شراب اور پی وی سی ریزن بذریعہ سڑک ملتان لے جائی جارہی تھی،کسٹم انٹیلی جنس حکام

جمعرات 21 جنوری 2021 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد نے نیشنل ہائی وے بے نظیر آباد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 41 لاکھ روپے مالیت کی اسمگلڈ اشیا ملتان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ غیر ملکی اسمگل شدہ شراب اور پی وی سی ریزن بذریعہ سڑک ملتان لے جائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے شاہراہ پر جانچ پڑتال سخت کرتے ہوئے کنٹینر بردار ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی جس سے شراب کی 170 سے زائد بوتلیں برآمد ہوئیں۔حکام نے بتایا کہ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت 41 لاکھ روپے ہے، ٹرک سے 17500 کلوگرام انڈونیشین ریجن کا اسمگل شدہ پی وی سی ریزن بھی برآمد ہوا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔حکام نے مقدمہ درج کرکے 30 لاکھ مالیت کے ٹرک کو بھی ضبط کرلیا اور اسمگل شدہ اشیا کی ترسیل کرنے والے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں