ڈی جی ایس بی سی اے کی کراچی سمیت سندھ کے تمام ریجنزمیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مزید سخت اقدامات کی ہدایت

غیرقانونی تعمیرات میںملوث شخص کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور پولیس ودیگرقانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی مددسے تعمیرات کو سربمہرکیاجائے،شمس الدین سومروکی متعلقہ حکام کو ہدایت

جمعرات 21 جنوری 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل شمس الدین سومرو نے کراچی سمیت سندھ کے تمام ریجنزمیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مزید سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے،اس سلسلے میں تمام یوٹیلٹی محکموں ، ایجنسیز، رجسٹرارسے مربوط رابطے اورعلاقائی پولیس سمیت رینجرزسے مدد لی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے نے غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام اور خاتمے کے حوالے سے تمام ڈائریکٹرز آف بلڈنگ اورفیلڈآفیسرز کو بذریعہ سرکلر لیٹرنمبر SBCA/Secy-DG-SBCA/2021/10مورخہ 18-01-2021ہدایات دی ہیں کہ غیرقانونی تعمیرات کے بلڈنگ پلانز کومنسوخ کیاجائے،تعمیراتی قوانین کے تحت ملوث افراد کے نادرا قومی شناختی کارڈزبلاک کروائے جائیں ،بجلی ،غیرقانونی تعمیرات میں یوٹیلٹی کنکشنزفراہمی غیرقانونی عمل ہے اس سلسلے میں پانی اورسوئی گیس سپلائی محکموں اور ایجنسیز کو مطلع کرکے کنکشنزفراہمی کو روکاجائے اورجہاں کہیں کنکشنزفراہم کئے جاچکے ہیں منقطع کروایاجائے، پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹی سے رابطہ کرکے رہائشی پلاٹس یا دیگر پر خلاف ضابطہ اضافی منزلوں اورپورشن /یونٹ میں لیز /سب لیز یادیگرقانونی دستاویزات کی دستیابی کو روکا اور منسوخی سمیت پابندکیاجائے کہ کمپلیشن کے تصدیقی عمل سے قانونی حیثیت کا تعین کرنے پر مالکانہ حقوق کی قانونی دستیاویزات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

غیرقانونی تعمیرات میںملوث شخص کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور پولیس ودیگرقانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی مددسے تعمیرات کو سربمہرکیاجائے اس سلسلے میں تعمیراتی آرڈیننس KB&TP,2002/SBCA,1979 کے تحت متعلقہ علاقائی پولیس اسٹیشن کو سربمہری سے متعلق مطلع اوراس قانونی اقدام کی ذمہ داری دی جائے تاکہ سربمہری کو غیرقانونی طورپر ازخود توڑنے کے مرتکب کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے متعلقہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے ،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میںامن وامان کی صورتحال کو قابومیںرکھنے اور کارروائی کو موثربنانے کے حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے توسط سے پولیس اور رینجرزکی مددلی جاسکے گی۔

سرکلر کے مزید مندرجات کے مطابق ہدایات دی گئیں ہیں کہ انتباہی اشتہارات کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات کرنے یا اس میںسرمایاکاری کے حوالے عوام الناس کو خبردارکیاجائے گا،تمام غیرقانونی تعمیرات کے بلڈنگ پلان کی منسوخی کے ساتھ متعلقہ پروفیشنل آرکیٹکٹ اورانجینئرز کے لائسنس کی معطلی اور بلیک لسٹ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل اور پاکستان کونسل آف آرکیٹکٹ اینڈٹائون پلاننگ سے بھی ایکشن کی درخواست کی جائے گی،غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے اور سدباب کے لئے تعمیرات اور اس میں ملوث شخص کے خلاف اختیاراتی ایکشنز قانونی چارہ جوئی کوبروئے کارلایاجائے گا۔

تمام فیلڈآفیسرز اورآفیشلز مزکورہ ہدایات پرسختی سے عملدرآمد اور سات دن میں اقدامات اور اسکے نتائج سے آگاہ کریں،اس سلسلے میں ناکامی اورغفلت برتنے کی صورت میں سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ موجودہ ڈائریکٹرجنرل نے اپنی تعیناتی کے بعد سے غیرقانونی تعمیرات بلخصوص رہائشی پلاٹس پر اضافی منزلوں ،پورشنز /یونٹس کوفوکس اوران کے خلاف انتہائی اقدامات پر زور دیاہے اس سلسلے میں گزشتہ دنوں میں ہی ایس بی سی اے نے مہم کی صورت میںانہدامی کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھاہوا ہے اور اب تک اس زمرے کی لاتعداد تعمیرات کا خاتمہ کیاگیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں