کراچی میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب عبدالظاہر کاسی کا گن مین زخمی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کراچی میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و کاسی قبیلے کے سربراہ نواب عبدالظاہر کاسی کا گن مین زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر نوابزادہ عمر فارو ق نے بتایا کہ جمعرات کو ڈیفنس میں عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و کاسی قبیلے کے سربراہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی عیادت کیلئے پارٹی رہنما انکی رہائش گاہ آئے تھے جنہیں رخصت کرنے کے بعد نواب ارباب عبدالظاہر کاسی فلیٹ کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر نواب عبدالظاہرکاسی کا پولیس گن مین محمد زاہد زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے گن مین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور نواب ارباب عبدالظاہرکی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں