ہندوستان مختلف دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کر رہا ہے ، حنید لاکھانی

جمعہ 22 جنوری 2021 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بھارت کودنیا کا سب سے بڑ ا دہشتگرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دنیا بھارت کی ڈبل گیم پالیسی کا نوٹس لے بھارت پاکستان میں عدم استحکام پید ا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے مودی کی پالیسیاں پورے خطے کے لیئے خطرہ ہیں جس کے سنگین نتائج بھی مرتب ہوسکتے ہیں ، نریندرمودی پاکستان دشمنی میں کوئی بھی گھٹیا اور گری ہوئی حرکت کر سکتا ہے، بھارت ہمیشہ سے ہی ڈبل گیم والی پالیسی چلتا رہا ہے بھارت داعش سمیت مختلف دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی بھی کرتاہے جس کی نشاندہی اقوام متحدہ پہلے ہی کیرالہ اور کرناٹیکا میں کر چکی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ ہندوستان مختلف دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیئے استعمال کررہا ہے اور مختلف ذرائع سے ان کو فنڈنگ کر رہی ہے ، انڈیا ایک جانب افغان امن کے عمل کو ثبوتاز کرنے اور دوسری جانب پاکستان کے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کے لیئے سازشیں کر رہا ہے، پاکستان میں ہونے والے مچھ کے دہشت گردی واقعے میں بھی ہندوستا ن کا ہاتھ ہے مودی سرکار سے پاکستان کی ترقی اور مستحکم ہوتی پوزیشن ہضم نہیں ہورہی ہے اس لیئے وہ مختلف سازشوں اور حربوں سے اپنے دوستوں اور پیسے کے پجاریوں کو استعمال کر رہا ہے تا کہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے لیکن انڈیا کی کوئی بھی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور تقریبا دنیا کے تمام ممالک کو دہشت گردی جیسے مسئلے کا سامنا ہے پاکستان نے پور ی دنیامیں سب سے زیادہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیئے قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت کا پوری دنیا میں موجود دہشت گرد تنظیموں سے کسی نہ کسی طرح سے تعلق اور رابطہ ہے اور بھارت مختلف دہشت گرد تنظیموں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کے لیئے استعمال کرتا رہتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مودی خود بھارت کی ایک دہشت گرد تنظیم کا سربرا ہ ہے جو بھارت میں اقلیتوں کا قتل کر رہی ہے لیکن مودی جانتا نہیں ہے کہ ایسی گھٹیا حرکتوں اور سازشوں سے اس کو کچھ حاصل نہیں ہوگا لیکن اگر بھارت نہ اپنی ان حرکتوں سے باز نہ آیاتو اس کو ایسے حالات کا سامنا کر پڑ سکتا ہے جو شاید اس کے وہم و گماں میں بھی نہ ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں