چیف ایکریٹری سندھ کے احکامات کو متازع بنانے کی کوشش ناکام ہوگی، کووا کراچی

جمعہ 22 جنوری 2021 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد کاشف نے کے ایم سی میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کرپٹ افسران کی حرکات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ناکام بنانے کی کوشش اور انہیں توہین عدالت میں گھسیٹنے کی مکروہ کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف ایکریٹری سندھ کے احکامات کو متازعہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

کرپٹ آڈٹ کا افسر گمراہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عبدلعزیز نامی ایک افسر جسکا ٹریک ریکارڈ انتہا،ْی خراب ہے چیف سیکریٹری کے آرڈرز کی غلط تشریح کرکے کے ایم سی سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہآرڈر میںواضع طور پر شارق الیاس کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ اسی طرح مذید غلط فہمیاں بھی دوسرے افسران کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں ۔ جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر سیاسی کارکن عبدلعزیز اور ان جیسے حواریوںن پر چلنے کے بجائے اپنی خداد صلاحیتوں سے کے ایم سی کے امور چلائیں ۔ کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انکا ہر اول دستہ ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں