جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 ضلع کیماڑی کے جملہ ذمہ داران، کارکنان اور شرکاء کا شکریہ

جمعہ 22 جنوری 2021 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے مولانا گل رفیق اور مولانا عظیم اللہ عثمان کی قیادت میں پنڈال پہنچے۔ حاجی عزیز الرحمن عزیز اور مولانا عظیم اللہ عثمان نے بھرپور شرکت پر جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے تمام کارکنوں کا شکریہ اداکیا۔ ملین مارچ تاریخی ریفرنڈم ثابت ہوا۔

اہلیان کراچی نے اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا بھرپوراظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف طبل جنگ بجادیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 ضلع کیماڑی سے اسرائیل نامنظور ملین مارچ میں شرکت کیلئے پی ایس کے مختلف علاقوں شیرشاہ کالونی، ہارون آباد، گلبائی، پاک کالونی، لیبر اسکوائر،جہان آباد اور اس کے علاوہ پی ایس بھر کے کارکنان شیرشاہ چوک پر جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

شیرشاہ چوک سے براستہ ہارون آباد جے یوآئی پی ایس 114 کے امیر مولانا گل رفیق، جنرل سیکریٹری حاجی عزیز اور سیکریٹری اطلاعات مولانا عظیم اللہ عثمان کی قیادت میں تاریخ ساز جلوس ملین مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوا، جس میں تاحد نگاہ عوامی جم غفیر اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریںنظر آرہی تھیں۔ جبکہ جلوس میں سینئر نائب امیر مولانا ظاہر شاہ ایوبی، مولانا شاہ حسین چکیسری، جے یوآئی شیرشاہ کے جنرل سیکریٹری خالد شاہ، مولانا فضل حق حسن زئی، مولانا ضیاء الدین، مفتی سمیع اللہ، مولانا رشید، مولانا ندیم، سالار محمد امین، حاجی اقبال اور دیگر سینئر احباب شریک تھے۔

جمعیت علماء اسلام شیرشاہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ریلی کی صورت میں مولانا عظیم اللہ عثمان کی قیادت میں شیرشاہ چوک، ہارون آباد، لسبیلہ سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ پہنچا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں