دعاکرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں فلسطین میں ظالم صہونی حکومت سے نجات عطافرمائے،،حاجی حنیف طیب

جمعہ 22 جنوری 2021 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئر مین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے الفلاح مسجد شاہ فیصل کالونی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو نبی کریم سے محبت کرتا ہے وہ یہ سمجھے کہ مکہ سے محبت نبی سے محبت ،مدینہ شریف سے محبت نبی ﷺسے محبت ،بیت المقدس سے محبت انبیاء کرام علیہ السلام سے محبت ہے،ہم سب کوپانچوں نمازوں میں یہ دعاکرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ظالم صہونی حکومت سے نجات عطافرمائے،بعض غیرمسلم ممالک مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے قرآن مجید ،نبی کریمﷺ،صحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخانہ حرکت کے مرتکب ہوتے ہیں جو ممالک مسلمانوں کو ہرطرح کی تکلیفیں پہنچارہے ہیں انہیں ممالک کی کمپنی سے بنی ہوئی چیزیں ہمارے گھروں میں استعمال ہوتی ہیں ہم نے ان یہودی حکومت کوکاروباری اورمالی طورپرجانے انجانے میں ان کی معیشت کو مضبوط کررہے ہیں ہمیں ان کی مصنوعات کابائیکاٹ کرنا چاہیے اورتوبہ کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اسرائیل نے زبردستی فلسطین پرقبضہ کیا ہواہے جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کرکے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،مسئلہ فلسطین اورمقبوضہ کشمیرمیں ہرروزنئے نئے طریقوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میںاس مسئلہ کاحل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

مسلم ممالک کو بھارت کا مقبوضہ کشمیر ،فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنا نے کی ضرورت ہے ۔اجتماع سے مولانا سراج احمد سعید ی نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ عبدالقدیر شریف ،محمدنفیس قادری ،محمدشکیل قادری ،جاوید انصاری،شاہین رضا صدیقی،شاہد علی قادری،صدیق اشرفی،زوہیب شفیق ودیگر نے شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں