کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات وواقعات اور ندی میں ڈوب کر بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

جمعہ 22 جنوری 2021 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات وواقعات اور ندی میں ڈوب کر بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے نیو کراچی نمبر 5 چڑھائی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 50 سالہ وسیم ولد محمد حسین جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے میٹرو سنیماکے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ دانیال جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن نزدملیر 15 ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ راہگیر اسلم جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔موچکو کے علاقے حب چوکی نظر چورنگی کے قریب کرین پر کام کے دوران گرکر30 سالہ ندیم جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے مرشد اسپتال منتقل کی۔

سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں واقع ندی میں ڈوب کر معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنے پرپولیس اور فلاحی ادارے کے رضاموقع پرپہنچے اورچند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بچے کی لاش ندی سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کی،جہاں متوفی بچے کی شناخت 8 سالہ عامر ولد دلدار کے نام سے ہوئی جو اسی علاقے کا رہائشی تھا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں