پاک بحریہ کثیر القومی مشق ‘‘امن’’ فروری میں شروع ہوں گی

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الاقوام مشق ’امن ‘ کا انعقاد فروری میں کیا جائے گا، مشقوں میں چالیس سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ پاک بحریہ کثیر القومی مشق ‘‘امن’’ فروری میں شروع ہوں گی، پاک بحریہ کثیر القومی مشق ‘‘امن’’ کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے، مشق میں عالمی بحری افواج مشترکہ آ پر یشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق رواں سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج مشق’’امن‘‘میں شرکت کریں گی، امن کے لیے متحدکے نصب العین کے تحت مشق میں شرکت کی جائیگی، امن مشق محفوظ میری ٹائم ،علاقائی اور عالمی بحری امن میں اہم کردار اداکرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں