تنظیمی خلاف ورزی پیپلزلیبر یونین پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئر مین مومن علی شاہ بخاری اور صدر نور محمدجلبانی عہدوں سی45دن کیلئے معطل

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر محمد اسلم سموں،جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میںکہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اور پیپلز لیبر بیوروسندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی سے مشاورت کے بعد پیپلزلیبر یونین پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئر مین مومن علی شاہ بخاری اور صدر نور محمدجلبانی کی جانب سے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پارٹی رٹ کو چیلنج کرنے پر تنظیمی شو کاز نوٹس کا جواب میں تنقید کرنے پر سیاق ق سباق سے بالکل ہٹ کر اصل جواب دینے سے قاصرہونے پر ان دونوں حضرات چیئر مین مومن علی شاہ بخاری ،اور صدر نور محمد جلبانی کو 45دن کیلئے عہدوں سے معطل کیا جاتا ہے اور معطلی کا نوٹس بھی جاری کردیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں