دسمبر میں نجی شعبے کے قرض لینے میں 65 فیصد تک کا اضافہ

اتوار 24 جنوری 2021 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) دسمبر 2020 میں نجی شعبے کی جانب سے بینکوں سے قرض لینے میں 65 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔مرکزی بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نجی شعبے نے جولائی سے 8 جنوری 21-2020 تک بینکوں سے 215 ارب 50 کروڑ روپے قرض لیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں معاشی سرگرمیاں بڑھنے کے دوران 130 ارب 20 کروڑ روپے تھا۔

دسمبر میں قرضوں کے حصول میں تیزی گزشتہ 5 ماہ کی شدید کمی کے مقابلے میں ایک ٹرننگ پوائنٹ کے طور پر سامنے آئی کیونکہ رواں مالی سال کے گزشتہ 5 ماہ میں اس میں مالی سال 20 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 88 فیصد تک کمی دیکھی گئی تھی۔وضح رہے کہ جمعہ کو اپنی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ اضافے کے خطرات کے باوجود اسے شرح نمو میں 2 فیصد سے ذرا اوپر رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ادھر اکتوبر میں بڑے پیمانے پر مینوفکچرنگ (ایل ایس ایم) میں 7.4 فیصد اور نومبر میں 14.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔دستیاب اعداد و شمار یہ ظاہر نہیں کرتے کہ کس شعبے نے بینکوں سے زیادہ رقم حاصل کی لیکن زیادہ تر یہ ورکنگ کیپیٹل کیلئے لی گئی تھی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کا ایک حصہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مالی سال 21 میں نومبر کے اختتام تک مینوفکچرنگ شعبے کے قرض ایک ہزار 284 ارب 90 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔مرکزی بینک کے مطابق مینوفکچرنگ ریکوری بھی زیادہ وسیع البنیاد بن کر سامنے آئی جہاں 15 میں سے 12 ذیلی شعبوں نے مثبت ترقی دیکھی۔ادھر نجی شعبوں کی جانب سے زیادہ قرض کی وجوہات میں سے ایک شرح سود میں واضح کمی تھی، یہی نہیں بلکہ بینکوں نے اپنے ڈپوزٹس میں بھی ریکارڈ ترقی دیکھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں