کراچی،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت دو افراد زخمی،کھارادر سے ایک لاش برآمدجبکہ ناگن چورنگی پر نوجوان حادثے میں جاں بحق ہوگیا

پیر 25 جنوری 2021 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) کراچی کے علاقوں عزیزآباد اور بفروزن میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ کھارادر سے ایک لاش ملی ہے جبکہ ناگن چورنگی پر نوجوان حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح عزیزآباد کے علاقے یاسین آباد شیل پمپ کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر غوری سیکورٹی کمپنی کے گارڈ 40سالہ خان ولد زرخمان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

گبول ٹائون صنعتی ایریا کے علاقے بفروزن سیکٹر 15بی میں مسلح ملزمان نے شہری کو روک کر لوٹ مارکی اس دوران شہری نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے اس اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مضروب کی شناخت 30سالہ فخرالدین کے نام سے ہوئی ناگن پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سی53 سالہ بلال ولد احمر جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھرکھارادر مھچلی میانی مارکیٹ کے قریب سے 40سالہ محمد اقبال ولد یوسف کی لاش ملی ہے لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں