حبیب بنک ورکرز فرنٹ (سی بی ای) کے کراچی سے تعلق رکھنے والے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران کا اجلاس (کل )ہوگا

پیر 25 جنوری 2021 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی ای) کے کراچی سے تعلق رکھنے والے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران اور کراچی ریجنل ورکنگ کمیٹیز کے ممبران کا ایک مشترکہ اجلاس کل ( منگل ) بوقت شام ساڑھے پانچ بجے سی بی اے کے مرکزی دفتر میںہوگا، جس میں HBLکے ملازمین کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر غور و خوص کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر ،یونین کے سرپرست اعلیٰ سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی اجلاس میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں