کراچی ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے اساتذہ کاٹائم اسکیل مطالبہ منظور

پیر 25 جنوری 2021 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) کراچی ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے سیکریٹری محمد بچل راہوپوٹو نے ایک پروقار تقریب میں اساتذہ کی جدوجہد کے نتیجے میں اساتذہ کے دیرینہ ٹائم اسکیل کے اہم مطالبے کو مانتے ہوئے گورنمنٹ آف سندھ کے ٹائم اسکیل کے فارمولے کے برابر ورکرز ماڈل اسکول کے اساتذہ کے بھی آرڈر جاری کر دیئے اس تقریب میں اعلی افسران میڈم شہلا کاشف ڈائریکٹر ایڈمن۔

ڈائریکٹر فنانس خالد کھوکھر مسٹر عبدالباسط بلو ایڈمنسٹریٹر آفیسر۔مسٹر احتشام صاحب۔ ڈائریکٹر ویلفیئر۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری نزہت حبیب اور تیس سے زائد اساتذہ نے اپنی ترقی ٹائم اسکیل کے آرڈرز لیے۔ تمام اساتذہ نے تہہ دل سے تمام افسران بالا کا شکریہ ادا کیا چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ وزیر محنت محترم سعید غنی کے بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے گورننگ باڈی کی دسویں میٹنگ میں ٹائم اسکیل کی پالیسی کی اپروول دے دی تھی جس کی وجہ سے یہ اہم کام افسران بالا اور ان کی ٹیم نے کام پایہ تکمیل تک پہنچایا تقریب میں آل پاکستان لیبر فیڈریشن سندھ زون کے عہدے داران اور اساتذہ نے شرکت کی جو کہ حیدر آباد سکھر۔لانڈھی کورنگی اور نیو کراچی اسکول سے تعلق رکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں