حلیم عادل شیخ نے بطور قائد حزب اختلاف کا چارج سنبھال لیا، نوٹیفیکیشن جاری

وزیر اعظم عمران خان،پارٹی قیادت، اتحادی جماعتوں کو شکر گذار ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، حلیم عادل شیخ

منگل 26 جنوری 2021 17:09

حلیم عادل شیخ نے بطور قائد حزب اختلاف کا چارج سنبھال لیا، نوٹیفیکیشن جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پی ٹی آئی مرکزی رہنما رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بطور قائد حزب اختلاف نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد سابقہ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما فردوس شمیم نقوی کے گھر پہنچے۔حلیم عادل شیخ نے فردوس شمیم نقوی کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور اپوزیشن لیدڑ آفیس ساتھ لے گئے۔

حلیم عادل شیخ بطور قائد حزب اختلاف اپنی زمہ داریاں سنبھال لیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا میں شکر گذار ہوں وزیر اعظم عمران خان،پارٹی قیادت کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اراکین کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے حمایت کی۔ میں صرف سندھ اسمبلی کا قائد حزب اختلاف نہیں بلکہ پوری صوبی کی آواز بنوں گا۔

(جاری ہے)

13 سالوں سے سندھ کی عوام مسائل کا شکار ہے حل نہیں ہورہی ہیں۔ سندھ میں ترقی صرف کرپشن اور پیپلزپارٹی کے لوگوں کے اثاثوں میں ہورہی ہے۔ میں گھوٹکی کے مزدور سے لیکر لاڑکانہ کے کسان اور کراچی کی بزنس مین سے لیکر ہر مظلوم کی بھی آواز بنوں گا۔ فردوس شمیم نقوی عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں جلد انہیں بھی مرکز میں زمہ داری ملے گی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا تھا میں وزیر اعظم کو جوابدہ نہیں ہوں اسمبلی کا جوابدہ ہوں۔

میں عمران خان کا سپاہی ہوں ان 13 سالوں کی کرپشن جواب تو مراد علی شاہ کو اسمبلی فلور پر بھی ضروردینا پڑے گا۔ یہ کوئی ریاست سندھ نہیں نہ ہی مراد علی شاہ ریاست کے مہاراج ہیں۔ عوام کے ٹیکس سے ہزاروں ارب سندھ کو ملتے ہیں لیکن عوام پر خرچ ہونے کے بجائے کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں۔ سندھ کو 13 سالوں میں پیپلزپارٹی نے تباہ کر دیا ہے ہم ان چوروں کو بے نقاب کریں گے۔

حلیم عادل شیں نے مزید کہا میں شکر گذار ہوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن عمران خان کے دیرینہ ساتھی فردوس شمیم نقوی کے جو میرے ساتھ آفیس تشریف لائے، انشاء اللہ میں خود فردوس شمیم نقوی سے رہنمائی لیتا رہوں گا اور ملکر سندھ حکومت میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔فردوس شمیم نقوی مرکزی میں جاکر سندھ کی عوام کے لئے خدمات سر انجام دیں گے۔

ہم بطور ان کی ٹیم کا حصہ بن کر سندھ میں اپنا اپوزیشن کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے اور مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا عمران خان اور اس کا ہر سپاہی پاکستان کی خدمت کا مشن لے کر نکلا ہے،جب تک پاکستان ترقی یافتہ ملک بن جائے اور اپنا مقام حاصل کر لے تب تک اس مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ لیڈر آف اپوزیشن کا اہم کردار ہوتا ہے، 13سالوں سے سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا سارے معاملات کو دیکھنا پڑے گا،حلیم عادل شیخ کئی سالوں سے اس کام میں مصروف ہیں اپوزیشن لیڈر کا مضبوط کردار ادا کریں گے۔حلیم عادل شیخ سندھ کی عوام کو شعور دیں گے اور زرداری لیگ کو بے نقاب کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں