پاکستان بھر میں کری ایٹیو انڈسٹریز کو تقویت دینے کیلئے آٹھ مختلف کیٹگریز میں فی کیٹگری1,070,000روپے گرانٹ کا اعلان

منگل 26 جنوری 2021 19:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) برٹش کونسل اورDEMO نے کریئٹیوکمیونیٹیز امپاورمنٹ پروگرام ۔ DICE Creative Hubs کیلئے درخواستیںوصول کرنے کا اعلان کیاہے۔ برٹش کونسل کیDeveloping Inclusive and Creative Economies (DICE) پروگرام کے تحت ان امپاورمنٹ پروگراموں کے ذریعہ انڈسٹری سے متعلق مضبوط خصوصی مواد پر مبنی آٹھ بامقصد سرگرمیوں کیلئے تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی ۔

اس طرح ہم خیال لوگوںکو مل کر آئندہ کے خواب دیکھنے، شیئرکرنے ، تصورکرنے ،جدت لانے اور آئیڈیاز دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔1,070,000روپے کی یہ گرانٹ درج ذیل کیٹگری میں آٹھ تخلیقی اداروں کو دی جائے گی-:فنون لطیفہ اور دستکاری، سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ، موسیقی اور فن اداکاری، ادب، فلمسازی، زراعت، انٹیریئر ڈیزائن اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل اورآخر میں گرافک ڈیزائن۔

(جاری ہے)

DEMO منتخب اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر مختلف نوعیت کی تخلیقی سرگرمیاں تشکیل دے گی جن میں ملاقاتیں، ورکشاپس، ڈائیلاگز، آن لائن مارکیٹ ، پرفارمنس ،نمائش، تقریبات کی فلموں کی نمائش اور بہت کچھ شامل ہے جو ماحولیاتی نظام میں ان کے تخلیقی عمل کو تقویت اور پائیداری فراہم کرنے کا باعث ہوں گی۔برٹش کونسل پاکستان کے ہیڈآف پروگرامز، طلحہ چشتی نے بتایا،Dice Creative Hubs"پاکستان کی تخلیقی انڈسٹری کیلئے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ اپنی کمیونٹیز کے اہم مسائل کے سلسلے میں اشتراک سے اور مل جل کر کام کریں اور کمیونٹی کے افراد کیلئے ایک بامقصد ماحول پیدا کریں۔

"یہ پروگرام چھوٹے اداروں یا تخلیقی انڈسٹری میں اجتماعی طورپر کام کرنے والے فنکاروںکیلئے تشکیل دیا گیاہے جن میں آرٹ گیلریز، ڈیزائن اسٹوڈیوز، چھوٹی ورکشاپ ،مشترکہ کام کی جگہ، فیب لیب یا فنکاروں ایک ساتھ کام کرنے کی جگہ شامل ہیں اور ان کو اس میں شمولیت کیلئے درخواست دینے کی دعوت دی جاتی ہے۔تاہم درخواست دینے والوں کو کم ازکم 1-5سال کا تجربہ اور کم ازکم 5ملین روپے سالانہ آمدنی ہونا لازمی ہے۔

DEMO کیCEO محمد بن مسعود نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا،Creative Hubs" محض باصلاحیت سلوشن پرووائیڈر نہیں ہیں بلکہ یہ ادارے ہیں جوتخلیق کی نگہداشت اور پرورش کرتے ہیں اور جدت طرازی کے ذریعہ امکانات اور ترقی کے مواقع تلاش کرکے اس کوخوشحال تخلیقی معیشت کی جانب گامزن کرتے ہیں۔"درخواست دینے کی آخری تاریخ 11فروری2021ہے۔ گرانٹ حاصل کرنے والے آٹھ منتخب اداروں کومارچ 2021کے آخر تک DICE Creative hubکی سرگرمیاں انجام دینی ہوں گی۔پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کیلئے وزٹ کریں:www.demo.org.pk/creativehubs

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں