این ای221 ضمنی الیکشن،12 امید واروں کے درمیان مقابلہ،پولنگ21 فروری کو ہوگی

منگل 26 جنوری 2021 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے 221 تھرپاکر۔

(جاری ہے)

I کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس 17 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس میں سے مورخہ 25 جنوری 2021 بروز پیر تک 5 اُمیدواروں نے اپنی اُمیدواری سے دستبرداری ظاہر کی۔ جس کے باعث 12 اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے مورخہ 26جنوری 2021 بروز منگل این اے 221 تھرپاکر۔I سے انتخاب لڑنے والے 12 اُمیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ متعلقہ حلقہ میں پولنگ 21 فروری 2021 بروز اتوار کو ہوگی۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں