نجلی بجلی گھروں کو گیس سپلائی بند کرنے سے ملکی معیشت مفلوج ہوجائے گی ،یکطرفہ حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں،مسلم لیگ(ن) سندھ

سستی بجلی کے بجائے حکومت زبردستی مہنگی بجلی سپلائی کرکے ملکی صنعت کو تباہ کردے گی، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کلیدی فیصلہ کرنا آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے،شاہ محمدشاہ/مفتاح اسماعیل/خواجہ طارق نذیر

منگل 26 جنوری 2021 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ نجلی بجلی گھروں کو گیس سپلائی بند کرنے سے ملکی معیشت مفلوج ہوجائے گی ،یکطرفہ حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ملکی صنعتی شعبے کے جائز کے مطالبے کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔

منگل کو جاری بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ 1100 نجی بجلی گھروںکو گیس سپلائی بند کرنے سے ملکی معیشت مفلوج ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

سستی بجلی کے بجائے حکومت زبردستی مہنگی بجلی سپلائی کرکے ملکی صنعت کو تباہ کردے گی ۔انہوںنے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کلیدی فیصلہ کرنا آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔حکومتی فیصلہ ملکی صنعتی پیداوار اور برآمدات کے لئے سونامی ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی فیصلہ پاور سیکٹر مافیاکے لئے سہولت کاری ہے۔کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کا یکطرفہ فیصلہ حکومت کی مسلمہ نااہلی، نالائقی کا مظہر ہے۔مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم ملکی صنعتی شعبے کے جائز مطابے کی بھرپور تائید کرتے یکطرفہ حکومتی فیصلہ مستر د کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں