نئے تعینات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد حنیف گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 26 جنوری 2021 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) کراچی ڈویژن کے لیئے نئے تعینات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد حنیف گل نے منگل کو اپنے عہدے کا منصب سنبھال لیا۔ محمد حنیف گل سول سروس کے اٹھائیسویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان ریلوے کے کمرشل اینڈ ٹریفک گروپ کے افسر ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد سلام خٹک نے تمام ڈویژنل افسران کی موجودگی میں انہیں کراچی ڈویژن کے متعلق تفصیلی آگاہی بھی دی جس کے بعد عہدہ چھوڑنے اور قبول کرنے کے کاغذات پر دستخط ہوئے۔

۔نئے تعینات ڈی ایس محمد حنیف گل اہم عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈی ایس کراچی کے علاوہ وہ ریلوے کی تین اور ڈویژنوں جن میں کوئٹہ، پشاور اور گوادر شامل ہیں میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ چیف کمرشل منیجر ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کے منصب پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں