شہرقائد کے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی الیکشن سے قبل حلقے کی قسمت جاگ اٹھی

منگل 26 جنوری 2021 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) شہرقائد کے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی الیکشن سے قبل حلقے کی قسمت جاگ اٹھی۔تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ پی ایس 88 کے یوسی 12 اے ایریا میں سرکاری مشینیری نے مرمتی کام کا سلسلہ شروع کردیا ہے، علاقے میں مشینری کے ذریعے کچرا اٹھایا اور زمین کی سطح برابر کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرایع کے مطابق واٹربورڈ کی گاڑی عرصہ دراز سے جمع سیوریج کا پانی صاف کرنے پہنچ گئی۔خیال رہے کہ حلقے میں 16فروری کو ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں