ایم کیو ایس سی اجلاس،مقبوضہ وادی میں بھارتی غیر جمہوری رویوں کی مذمت

منگل 26 جنوری 2021 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئر مین ، 2013کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوارممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت سات دہائیوں سے مظلوم کشمیریوں کے جمہوری حقوق پامال کررہا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی برادری کی منظور کردہ قراردادوں کی دھجیاں بھی اڑا رہا ہے جو بھارتی نام نہاد جمہوریت کا منہ بولتا ثبوت اور دنیا کے امن کی تباہی کا واضح سنگنل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے حوالے سے ایم کیو ایس سی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایک مذمتی قرارداد کے ذریعے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر جمہوری رویوں اور اقدامات کی مذمت کی گئی اور شہدائے کشمیر کو سلام پیش کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں