ملک کو مسائل کی دلدل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے نیک نیتی سے کام کیا جائے،ثروت اعجاز قادری

منگل 26 جنوری 2021 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے نیک نیتی سے کام کیا جائے،موجودہ حکومت معاشی عدم استحکام مہنگائی وبے روزگاری کے بھنور میں پھنس چکی ہے،مہنگائی وبے روزگاری میں اضافہ حکومتی منفی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی،کرپشن ختم کرنے کے حکمرانوں کے دعوئے کھوکھلے نکلے،غریب کو روزگار ہے نہ ہی حکومت کوئی ریلیف فراہم کررہی ہے،حکمران عوام کو مہنگائی وبے روزگاری اور بنیادی حقو ق فراہم کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایکبیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہناتھا کہ اسلام ہمیں آپس میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے،کرپشن کی دیمک نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے،کرپشن کے سرطان کو ختم کئے بغیر ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا،پاکستان اولیا اللہ کا فیضان ہے اور انشا اللہ یہ رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا،دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان مصائب وآلام میں مبتلا ہیں،ایک اللہ،ایک رسول،ایک قرآن کے ماننے والوں کے اتحاد ویکجہتی کو ختم کرنے کیلئے اسلام دشمن طاقتیں سازش کررہی ہیں،فرقہ واریت ملک کیلئے زہر قاتل ہے،حکومت فرقہ واریت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرئے،پاکستان کی سلامتی کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم نے صرف اور صرف پاکستانی ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی،پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہم اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے،کشمیر ساراکا سار ہمارا ہے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،پرامن طور پر کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا تو پھر طاقت کے ذریعے حق دلانا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں