کراچی،مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 27 جنوری 2021 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں پائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے قریب سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی ،جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو سول اسپتال پہنچائی ،جہاں متوفی کی شناخت محمد حنیف ولدمحمد ایوب کے نام سے کی گئی،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کرلی ،رپورٹ آنے پر ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

لانڈھی ریلوے پھاٹک کے قریب سے 32سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جسے پولیس نے پو سٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی ہے۔کلاکوٹ کے علاقے لیاری بہار کالونی سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جسے پولیس نے اپنے تحویل میں لیکر پو سٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچائی ،جہاں متوفی کی شناخت شعیب ولد عیدو کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی ملنگ تھا اور اس ہی علاقے میں رہتا تھا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں