کراچی، فرینڈز آف کشمیر اور انٹرنیشنل اینڈ جموں کشمیر فورم فرانس کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

ہم کشمیر کی آذادی اور پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑرہے ہیں بی جے پی کی حکومت ہر سطح پر آمرانہ ہے کشمیر کے لوگ بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے ،عبدالحمید لون

بدھ 27 جنوری 2021 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان میں فرینڈز آف کشمیر اور انٹرنیشنل اینڈ جموں کشمیر فورم فرانس کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی اور طلباوطالبات نے شرکت کی۔ وائس چیئرمین پاکستان فرینڈز آف کشمیر اور انٹرنیشنل اینڈ جموں کشمیر فورم فرانس عبدلحمید لون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کی آذادی اور پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑرہے ہیں بی جے پی کی حکومت ہر سطح پر آمرانہ ہے کشمیر کے لوگ بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے کشمیر میں غیر مسلم اور غیر کشمیریوں کو بسایا جارہا ہے۔

سابق اسپیکر آذاد کشمیر سلیم بٹ نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت ہوتی تو قائداعظم کانگریس نہیں چھوڑتے ہندوستان میں اگر جمہوریت ہوتی تو دس لاکھ فوج کشمیر میں نہیں ہوتی اگر ہندوستان میں جمہوریت ہوتی تو ایک لاکھ لوگ کشمیر میں شہید نہ ہوتے ہندوستان نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بشیر سدوزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی کشمیر کاز کے لئے ہمیشہ کام کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے پیش پیش رہے ہیں اٴْنہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی تھی کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے لانا چاہیے تھا جو ہم صحیح طریقے سے نہیں کرسکے ،حریت کانفرنس کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ نوجوانوں کی تحریک تو مضبوط رہی کیا ہم سیاسی تحریک مضبوط کرسکی اگر حریت کانفرنس اپنا مدعا بہتر انداز سے پیش نہیں کرسکتی تو مشورہ ہے کہ پاکستان میں ڈپٹی وزیر خارجہ برائے کشمیر امور، اور سفارت خانوں میں پریس اتاشی ہونا ہیے، ایاز موتی والا نے کہا کہ ہمارے دل میں کشمیریوں کی محبت دن بدن بڑھتی جارہی ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کشمیرویوں کا مقدمہ صحیح طور لڑے۔

صدر مجلس وحدت المسلیمین مولانا باقر زیدی نے کہا کہ ہمیں اپنی کوشش جاری رکھنی ہے کشمیر کو بھارت نے قید خانہ میں تبدیل کردیا ہے۔ یکم سے سات فروری تک ہفتے کشمیر منایا جایئگا۔ پی ایس پی کے رہنما ارشد ووہرا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو کشمیر جانا چاہیے کشمیر کے مسئلے پر ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے ایک منٹ سگنل کی لائٹ بند کر دینے سے کشمیر کا مسئلے حل نہیں ہو جاتا۔

جو کشمیر کے مسئلے پر بات نہیں کریگا ہمیں اس ملک سے تعلق رکھنے کی ضرورت نہیں۔ سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بھارت جمہوریت کی آڑ بدترین آمریت ہیبھارت کے جارحانہ عزائم کے نقش نیپال ،بھٹان سمیت دیگر علاقوں میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں ہم نے اپنے حصے کا کام اب تک نہیں کیا۔سیاسی،سفارتی اور اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر مدد کا کرنا ہوگا رہنما مسلم لیگ فنگشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آج بدقسمتی سے اسکولوں میں کشمیر کے بارے نہیں بتایا جاتا آج کے دن ہمیں سینٹ اور اسمبلیوں کا اجلاس بلانا چائیے تھاکشمیر کے لئے ہم نے اپنی قوم کو جگانہ ہوگا اجلاس میں عابد عباسی، عبدالرشید ڈار، اقبال کشمیری ،ریحان ہاشمی سمیت دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں