دینی مدارس کی شخصیات نے تحریک پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا،مولانا محمد امجد

بدھ 27 جنوری 2021 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ دینی مدارس کی شخصیات نے تحریک پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا قوم کو متفقہ آئین دینے میں دینی مدارس کے ہی اکابرین کا بنیادی کردار ہے جمعیت علماء اسلام نے پاکستان سے مذہبی منافرت کے خاتمے اور آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ مشن مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جاری رہے گا دینی مدارس کے اکابرین اپنا مثبت رول ادا کرتے رہیں گے ،کالج یونیورسٹی کے طلبا کی طرح دینی مدارس کے طلبہ بھی سیا سی ماحول میں اپنا پر امن اپنا کردار ادا کریں گے مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان ،مولانا زرولی خان ،مولانا ابن حسن عباسی کی دینی ملی،علمی ،تدریس خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مر کزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا محمد امجد خان نے مختلف مدارس میں علماء طلباء اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر مولانا خلیل الرحمن درخواستی ،مولانا رشید احمد درخواستی ،حافظ عبد الواجد اور دیگر موجود تھے مولانا محمد امجد خان نے جامعہ فاروقیہ فیز ٹو میں مولانا سلیم اللہ خان ،مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کی قبور پر حاضری دی اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہاکہ مولانا سلیم اللہ خان کی وفات علمی حلقے یتیم ہوئے اور مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت سے علماء ایک نڈر مجاہد عالم دین سے محروم ہوگے ہیں مولانا محمد امجد خان نے جامعہ العربیہ احسن العلوم میں اپنی گفتگو میں کہاکہ مولانا مفتی زرولی خان کی علمی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ علم کا ایک سمندر تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مولانا محمد امجد خان نے جامعہ ندوة العلم کے سر براہ مولانا مفتی معتز با اللہ عباسی سے اور علماء سے ملاقات کی اور مولانا ابن حسن عباسی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علماء ،طلباء ان کی تصنیفات مستفید ہوتے رہے ہیں مولانا محمد امجد خان،مولانا خلیل الرحمن درخواستی نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا مغفرت بھی کروائی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں