لیزنگ کمپنی سے معاملات طے پاگئے ،ملائیشیا میں ضبط شدہ طیارہ پی آئی اے کے حوالے

بدھ جنوری 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات طے پاگئے . دونوں کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا عدالت میں کیس خارج اور طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز پی کے 895 کے طورپر آپریٹ کرکے 29 جنوری کو اسلام آ باد واپس لے کر آئے گی.طیارہ واپس لانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جا چکا ہییاد رہے پی آئی اے کا 777بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا ، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریبا 14ملین ڈالر ہے، عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روکا گیا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments