آن لائن درس وتدریس کا سلسلہ آنے والے وقتوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے،ہما بخاری

بدھ جنوری 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) کمیونی کیشن اینڈ اکنامکس کی چیئرپرسن ہما بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آن لائن درس وتدریس کا سلسلہ آنے والے وقتوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ موجودہ صورت حال میں طلبا کا قیمتی تعلیمی سال بچانے کے لئے آن لائن درس وتدریس وامتحانات کا انعقاد تمام تعلیمی اداروں کے لئے نیا تجربہ ثابت ہوا ہے۔

آن لائن درس وتدریس میں یقینا دشواریاں ضرور آئیں کیونکہ اساتذہ کے لئے یہ نیا تجربہ تھا اور طلبا کے لئے بھی مگر نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ کے طلبا اور اساتذہ نے کرونا کا مقابلہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور طلبا کا قیمتی سال آن کلاسز اور آن لائین امتحانات منعقد کرکے اپنی تدریسی ذمہ داری کا ثبوت دیا ۔ اب ہمیں ان جدید ٹیکنالوجی کی افادیت کو مزید سمجھنا ہے۔

(جاری ہے)

بلکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے آن کلاسز کا اجرا بہت ضروری ہے جس کے لئے ہم نے ایسے ٹیکنیکل اساتذہ کی خدمات حاصل کیں جو اساتذہ کو آن لائن درس وتدریس کی آگہی دے سکیں انٹرنیٹ کنیکشن کے ذریعے آن لائن ایجو کیشن کے حوالے سے بعض کمزور پہلو بھی سامنے آئے ہیں جن کو انٹر نیٹ پرووائڈر کمپنیز کے تعاون سے حل کر کے طلبا کے لیے آسانی پیدا کی جا سکتی ہیں۔

ھما بخاری نے کہا کہ۔ آئندہ ہمیں اپنے اساتذہ کے لئے ماہر آئی ٹی کی خدمات حاصل کرنی پڑیں گی۔ کورنا بحران نے ہمیں سکھادیا ہے کہ ہمیں اب آئندہ تعلیمی اداروں کو کس انداز میں چلانا ہے اور ہمیں درس وتدریس کے لئے طلبا فہم وطلبا دوست کورسز کا اجرا کرنا ہوگا تاکہ طلبا باآسانی اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔ نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ نے انتہائی مہارت سے نہ صرف گزشتہ سال بلکہ رواں سمسٹر بھی جاری رکھا امتحانات کا انعقاد بھی ممکن بنایا۔ آئندہ سیمسٹر میں موجودہ تجربہ سے استفادہ کرتے ہوئے مزید بہتری لائی جائے گی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments