حبیب بنک کے محنت کشوں اور جونیئر لیول کے افسران کے حقوق کا بدترین استحصال کیا جارہا ہے ،حبیب الدین جنیدی
بدھ جنوری 18:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اُن کے علم میں لایا گیا ہے کہ مذکورہ بنک نے گذشتہ ہفتہ اپنے انتظامی افسران کے لئے (جوکہ اس وقت ادارہ کی مجموعی افرادی قوّ ت کا 90%سے بھی زائد ہیں) اُن کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے جو کہ جونیئر افسران کے بقول اُن کے لئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف اور مایوس کُن ہے کیونکہ اس اضافہ کا اصل اور بھر پور فائدہ بنک کے سینئر ایگزیکٹوز کو ہی پہنچے گا۔
دوسری جانب حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ سالانہ اپریزل کی ریٹنگ کے اعلان نے کلریکل کیڈر کے ملازمین کی اکثریت میں بھی شدید اضطراب اور بے چینی پھیلا دی ہے کیونکہ اُن کی ریٹنگ کٹیگری کو انتہائی نچلی سطح پر رکھ کر اُنہیں اُن کی محنت کے حقیقی معاوضہ سے بھی محروم کردیا گیا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔سینئر مزدور رہنما نے کہا کہ کورونا کی وباء کی شدت کے دور میں بنک کے محنت کشوں اور جونیئر افسران نے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کو کاؤنٹر سروس اوربنکاری کی دیگر خدمات فراہم کیں مگر اس ضمن میں کلریکل کیڈر کو اسپیشل ایوارڈ میں سرے سے نظر انداز کردیا گیا جو کہ ایک قابل مذمت اور غیر انسانی رویّہ ہے۔حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ HBLکی انتظامیہ ’’نان اسٹاپ بنکنگ ‘‘کے نام پر ملازمین سے لیبر لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوور ٹائم ادائیگی کے بغیر ہی 12,12گھنٹے یومیہ کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے اُن کی سماجی زندگی برباد اور وہ اپنے خاندان اور معاشرہ سے بھی کٹ کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ HBLکی موجودہ انتظامیہ کے بعض سینئر ایگزیکٹوز ملازمین کے حقوق کے بدترین استحصال میں ملّوث ہیں اور اگر اُنہوں نے اپنی اس منفی پالیسی کو ترک نہ کیا تو اُن کے خلاف ملازمین کے لئے صدائے احتجاج بلند کرنے کے سواہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔حبیب الدین جنیدی نے ادارہ کی سی بی اے کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے اُسے اور HBLکے تمام ملازمین کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جدوجہد کے ہر مرحلہ میں اُن کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کراچی سے متعلقہ
کراچی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فیصل واوڈا نے وزارت پانی و بجلی کا قلمدان چھوڑ دیا
-
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں موجود کھلاڑیوں، کوچز اوراسٹاف کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی
-
کورونا کیس سامنے آنے پر ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک ماہ کا کیمپ 7 روز بعد ہی ختم
-
پاکستان ڈے مینز ٹینس چمپئن شپ 18مارچ سے شروع ہوگی
-
آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 18 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا
-
عالمی وبا کورونا وائرس کے ہاتھوں ڈسٹرکٹ اٹارنی فیصل آباد جاں بحق
-
علی اسجد ملہی کی جلد سماعت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ،تحریک انصاف کی اپیل پرسماعت کل ہوگی
-
ْ احتساب عدلات نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو طلب کرلیا
-
پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا اگلا مرحلہ کل ہوگا ، ڈاکٹر فیصل سلطان
-
سید سبط الحیدر بخاری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آلیا ، خود کو قرنطینہ کر لیا
-
بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی ہی فردوس اعوان کا وسیلہ روزگار ہے، حسن مرتضیٰ
-
سینیٹ چیئرمین کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کو جمہوری اور اخلاقی برتری حاصل ہے، شازیہ مری
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.