حسین لاکھانی ٹرسٹ اور ہسپتال کے زیر اہتمام اپر گزری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 27 جنوری 2021 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) حسین لاکھانی ٹرسٹ اور ہسپتال کے زیر اہتمام پی ایس 111کے علاقے اپر گزری نزد بحریہ دستر خوان کے قریب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا،رہنما پی ٹی آئی حنیدلاکھانی اور ایم پی اے شہزاد قریشی کا فری میڈیکل کیمپ کا دورہ، دورے کے موقع پرایم پی اے شہزاد قریشی نے حسین لاکھانی ٹرسٹ اور ہسپتال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں جب طبی سہولیات غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہوچکی ہیں ایسے میں مفت میڈیکل کیمپ کسی نعمت سے کم نہیں ، میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت طبی معائنہ بھی کر رہے ہیں اور مفت ادویا ت بھی دہے رہے ہیں، یہ صوبہ سندھ کے لوگوں کی بدقسمتی ہے جو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے سندھ حکومت کی نا قص کارکردگی اور نا اہلی کیوجہ غریب لوگ صحت، تعلیم ، خوراک ،پینے کا صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں اگر سندھ کی عوام کو بہتری اور خوشحالی چاہیے تو پیپلز پارٹی سے جان چھڑانی ہوگی، کیمپ کے دورے کے موقع پررہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ حسین لاکھانی ٹرسٹ اپنے محدود وسائل میں کراچی کے لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے گزشتہ کئی ماہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپ لگار ہے ہیں جس کا مقصد کراچی کی غریب آبادی کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے، سندھ حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا ہے کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں ہے، عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اس علاقے میں صورتحال یہ ہے کہ پورا علاقہ گندہ ہے اور مچھروں کی بھرمار ہے اور لوگوں میں مختلف امراض پھیل رہے ہیں، اگر محکمہ صحت کام کررہا ہوتا تو فلاحی اداروں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں جبکہ ان کے سارے اخراجات عوام کے ٹیکسز کے پیسوں سے آرہے ہیں، غریبوں سے روٹی ، کپڑا اور مکان سب تو چھین لیا ہے سندھ حکومت نے ان لوگوں کا بس چلے تو عوام کے سانس لینے پر بھی پابندی لگا دیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ صحت کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں