پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی

بدھ 27 جنوری 2021 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کے لیے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے، اور ذرائع ے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں ڈیبیو پر ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق کی جگہ فخرزمان لیں گے، انجرڈ شاداب خان کی کمی پوری کرنے کیلیے ڈومیسٹک پرفارمر زاہد محمود کو شامل کیا جائے گا، ان فارم عثمان قادر برقرار رہیں گے، شرجیل خان، صہیب مقصود، ذیشان بٹ، اعظم خان، عماد بٹ اور عامر یامین کے نام بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں، سینئر پیسر وہاب ریاض کو آرام دے کر حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر متوقع ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں