پارلیمانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محمد سلیم بلوچ کا سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول کا دورہ

بدھ 27 جنوری 2021 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پارلیمانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ایم پی اے محمد سلیم بلوچ نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کمانڈ اینڈکنٹرول آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ،زبیر چنہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول میں صفائی ستھرائی کے مانیٹرنگ نظام کی تفصیلی بریفنگ دی۔

جبکہ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ڈائریکٹر آپریشن ملیر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کے انچارج نبی شیخ موجود تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر زبیر چنہ نے پارلیمانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ایم پی اے محمد سلیم بلوچ کو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈخودکار نظام کے ذریعے آن لائن صفائی ستھرائی کی نگرانی سمیت گاڑیوں و عملے، ڈسٹ بن، جی ٹی ایس پر گاڑیوں کی آمدو رفت، تمام معاملات کی نگرانی رئیل ٹائم میں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارے کو جدید طرز اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر سے بہتری کی طرف گامزن کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرناہماری ترجیح ہے۔ایم ڈی سالڈویسٹ، زبیر چنہ نے سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی (SSWMB) کچرا اٹھانے (فرنٹ اینڈ کلیکشن) کا کام چار اضلاع میں کررہا ہے ۔اورہم نے تمام نگرانی کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا ہے ۔

مزید براں ملازمین کی بائیو اور فیشل حاضری کا نظام سمیت تمام ڈیٹا اس سسٹم کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔جبکہ صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات متعلقہ اداروں کوبروقت ارسال کرنے اور دیگر متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن بھی اس نظام کے تحت کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک موبائل اپلیکیشن SSWMB Complaintمتعارف کرائی گئی ہے جس کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ایم پی اے محمد سلیم بلوچ نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے آٹومیٹڈ کمپلینٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کے سسٹم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ جبکہ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میںComplaint SSWMB کی ایپلیکیشن کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور کچرا نہ اٹھنے کی صورت میںیا سوئپرزکی غیر حاضری کی شکایات کے لئے اس ایپلیکیشن کے ذریعے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں