کراچی، عافیہ کی عافیت کیساتھ وطن واپسی کی موومنٹ میں پوری قوم اپنا حصہ ڈال رہی ہے،فوزیہ صدیقی

بدھ 27 جنوری 2021 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے جاری ’’کاروان غیرت‘‘ کے سفر میں میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے بھرپور ساتھ دیا ہے۔ عافیہ کی عافیت کے ساتھ وطن واپسی کی موومنٹ میں پوری قوم اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

پاکستانی شہریوں کی حکمرانوں اورریاستی حکام کی نظروں میں کیا قدرومنزلت ہے اس کو تعین کرنا ضروری ہو چکا ہے۔آج ڈاکٹر عافیہ کی قید تنہائی کا 6514واں دن ہے۔پاکستانی سادہ اور سچے لوگ ہیں جو وعدوں پر یقین کرلیتے ہیں۔ڈاکٹر عافیہ کووطن واپس لانے کے وعدے سب نے کئے مگر اقتدار میں آ کر کئی سنہری موقع ضائع کئے ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر حیدرآباد سے آئے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمنسٹ کے رکن اور کالم نگار اختر ایوب خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اختر ایوب خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو اپنے کالموں پر مشتمل کتاب ’’صلیب و دار کے قصے‘‘ پیش کی جس میں ایک باب قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ پر لکھے گئے کالموں پر بھی مشتمل ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ وہ خود بھی قلم کے ذریعے قوم کی بیٹی کی وطن واپسی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک بھر کے لکھاریوں کو اس کاز کیلئے متحد کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں