سندھ حکومت قبرستانوں کیلئیفوری جگہیں مختص کرے،رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی

بدھ 27 جنوری 2021 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں قبرستان میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سندھ حکومت فوری طور پر شہر میں قبرستانوں کے لئے مختلف مقامات پر جگہیں مختص کرے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شہزاد قریشی نے مزید کہا کہ موجودہ قبرستانوں میں قبضہ مافیا کا راج ہے۔

قبضہ مافیا نے من مانی جگہوں پر قبضہ کر کے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا نے ان زمینوں کی جعلی الاٹمنٹ بنا کر بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کردی ہیں۔ قبرستان کی زمینوں پر قبضہ ختم کروانے کے لئے صوبائی حکومت اور اداروں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ۔ جگہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے دور دراز کے علاقوں میں میت کو لے کر جانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والے شہر میں میتوں کی تدفین کے لئے قبر کا نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے۔ ہمارا وزیرا علی سندھ سے مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت شہریوں کی آسانی کے لئے اس معاملے پر غور کرے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں