کراچی،شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے موٹر سائیکل سوار ڈکیتوںکو گھیرا کرلیا

دوران گھبراہٹ میں پیچھے بیٹھے دکیت کے پستول سے گولی چل جانے کے باعث کمر پر گولی لگنے سے ایک ڈکیت شدید زخمی ہوگیا

جمعرات 28 جنوری 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) شہرقائد کے علاقے نارتھ کراچی بارہ دری کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے موٹر سائیکل سوار ڈکیتوںکو گھیرا کرلیا اس دوران گھبراہٹ میں پیچھے بیٹھے دکیت کے پستول سے گولی چل جانے کے باعث کمر پر گولی لگنے سے ایک ڈکیت شدید زخمی ہوگیا عوام نے شدید زخمی ڈکیت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے ڈکیت کو پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کردیا۔ادھرپاکستان بازارپولیس نے خودکو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والا مفرور ملزم خرم عرف چاند ولد محمد اسلم کو گرفتارکرلیاملزمان خود کو اسپیشل ٹیم کا اہلکار ظاہر کرکے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتاتھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں